آواز کا کام · ابھی کھلا ہے

اپنی آواز سے کمائیں —
گھر بیٹھے، اپنی زبان میں

موبائل پر جملہ پڑھیں یا سوال کا جواب بولیں۔ ہماری ٹیم سنتی ہے، اور ہر منظور شدہ کام کی رقم آپ کے اپنے JazzCash یا Easypaisa میں آتی ہے۔ پڑھنا کم آتا ہو تب بھی — ہر قدم تصویر اور آواز سے سمجھایا گیا ہے۔

مفت رجسٹر کریں
ایک پاکستانی خاتون گھر میں موبائل پر اپنی آواز ریکارڈ کر رہی ہیں
اپنی زبان، اپنی آواز، اپنا وقت
آواز کا کام · سرائیکی

«اج منڈی وچ ٹماٹر کیہڑے بھاء وکدے پئے ہن؟»

حالت: ٹیم کی جانچ میںریٹ کام سے پہلے لکھا ہوتا ہے
رجسٹریشن مفتکبھی کوئی فیس نہیں
JazzCash · Easypaisa · بینکصرف اپنے نام کا اکاؤنٹ
گھر سے کاماپنے وقت پر
18 سال سے زائدایک شخص، ایک اکاؤنٹ

یہ کام کیا ہے؟

بہت آسان۔ تین کام — سنیں یا پڑھیں، بولیں، اور ادائیگی پائیں۔

1 · پڑھیں یا سنیں

اسکرین پر ایک جملہ یا سوال آتا ہے۔

2 · اپنی آواز میں بولیں

لال بٹن دبا کر صاف آواز میں بولیں۔

3 · ادائیگی پائیں

ٹیم منظور کرے تو رقم آپ کے کھاتے میں۔

10روپےہر منظور شدہ کام
300روپے روزانہ تکزیادہ سے زیادہ 30 کام
3دن بعدرقم نکلوانے کے لیے تیار

یہ زیادہ سے زیادہ حد ہے، وعدہ نہیں — صرف منظور شدہ کام کی ادائیگی ہوتی ہے۔

تصدیق شدہ کام

یہ پیسے کہاں سے آتے ہیں؟

دنیا بھر کی کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی بنا رہی ہیں جو اردو، سرائیکی، پنجابی اور دوسری پاکستانی زبانیں سمجھ سکے — جیسے فون پر بول کر سوال پوچھنا۔ اس کے لیے انہیں اصل پاکستانیوں کی صاف آوازیں چاہئیں۔ کارکن یہ کام تصدیق شدہ کمپنیوں سے لیتا ہے، آپ سے ریکارڈ کرواتا ہے، جانچتا ہے، اور آپ کو آپ کا حصہ دیتا ہے۔

تصدیق شدہ گاہکصرف وہ کمپنیاں جن کا کام اور ادائیگی ہم نے پرکھی ہو۔
اصل کامکوئی «لائیک کرو، پیسے کماؤ» اسکیم نہیں — ہر کام کا اصل استعمال ہے۔
پہلے سے طے ریٹجو ریٹ لکھا ہو وہی ملتا ہے۔

قدم بہ قدم رہنمائی

ہر قدم کے ساتھ «سنیں» کا بٹن ہے — پڑھنا مشکل ہو تو بٹن دبائیں، فون آپ کو پڑھ کر سنائے گا۔

  1. 1قدم 1

    رجسٹر کریں

    نام بالکل شناختی کارڈ جیسا لکھیں، پھر شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، ضلع اور اپنی زبان۔ ایک خفیہ PIN بنائیں اور کسی کو نہ بتائیں۔

  2. 2قدم 2

    اپنا پینل کھولیں

    «میرا پینل» میں نمبر اور PIN سے داخل ہوں۔ وہاں آپ کے لیے کام موجود ہوں گے۔

  3. 3قدم 3

    کام چنیں

    کام کا ریٹ پہلے سے لکھا ہوتا ہے۔ جو کام پسند ہو اسے کھولیں۔

  4. 4قدم 4

    ریکارڈ کریں

    لال بٹن دبائیں، جملہ پڑھیں، پھر روکیں۔ سن کر دیکھیں — غلطی ہو تو دوبارہ ریکارڈ کریں۔

  5. 5قدم 5

    جانچ کا انتظار

    ہماری ٹیم عام طور پر 3 کاروباری دن میں سنتی ہے۔ مسترد ہو تو وجہ پینل میں لکھی ملتی ہے۔

  6. 6قدم 6

    رقم نکلوائیں

    300 روپے ہونے پر درخواست دیں۔ پہلی بار شناختی کارڈ کی تصویر اور لائیو تصویر سے تصدیق ہوتی ہے۔

ویڈیو

ویڈیو گائیڈ — دیکھیں اور سنیں

پڑھنا مشکل ہو تو یہ مختصر ویڈیوز دیکھیں۔ اردو آواز میں ہر بات سمجھائی گئی ہے۔ گھر والوں کو بھی دکھائیں۔

مکمل طریقہ1 منٹ
اصول اور حفاظت1 منٹ
اچھی ریکارڈنگ کے گُر36 سیکنڈ
رقم اور تصدیق40 سیکنڈ
خواتین اور بزرگوں کے لیے1 منٹ
نمونہ: سوال اور جواب1 منٹ
روز کی حد، لیول اور بونس1 منٹ

ایک کام ایسا دکھتا ہے

  1. 1اوپر کام کی زبان اور قسم لکھی ہوتی ہے۔
  2. 2درمیان میں وہ جملہ جو آپ نے پڑھنا ہے۔
  3. 3لال بٹن ریکارڈنگ کا ہے — دبائیں، بولیں، روکیں۔
  4. 4نیچے آپ کے کام کی حالت نظر آتی ہے: جانچ میں، منظور، یا مسترد۔

اچھی ریکارڈنگ کے 5 گُر

صاف ریکارڈنگ جلد منظور ہوتی ہے۔

خاموش جگہ

ٹی وی، پنکھا اور شور بند کریں۔

ایک بالشت فاصلہ

فون منہ سے تقریباً ایک بالشت دور رکھیں۔

عام لہجہ

جیسے گھر میں بات کرتے ہیں ویسے بولیں۔

سن کر بھیجیں

غلطی ہو تو دوبارہ ریکارڈ کریں۔

صرف اپنی آواز

کسی اور کی آواز یا ریکارڈ شدہ آواز نہیں۔

گاؤں کے صحن میں پوتی اپنی دادی کو موبائل پر ریکارڈنگ میں مدد کر رہی ہے

پڑھنا نہیں آتا؟ کوئی بات نہیں

بیٹی، بیٹا یا پوتی ایک بار رجسٹریشن میں مدد کر دیں — اس کے بعد بہت سے کام صرف سن کر جواب بولنے کے ہیں۔ ہر قدم کے ساتھ آواز میں رہنمائی موجود ہے۔ بس اکاؤنٹ اسی شخص کا ہو جو آواز دے رہا ہے۔

گاؤں کے صحن میں ایک نوجوان موبائل پر ریکارڈنگ کر رہا ہےشہر ہو یا گاؤں — موقع سب کے لیے

خواتین کے لیے محفوظ کام

کارکن پر صرف آواز کا کام ہے۔ آپ کا چہرہ، تصویر یا ویڈیو کسی گاہک کو نہیں دکھائی جاتی، اور آپ کا نام اور نمبر ریکارڈنگ کے ساتھ آگے نہیں جاتا۔

گھر سے، اپنے وقت پرگھر کے کام کے بعد جب وقت ملے۔
نہ چہرہ، نہ ویڈیوکام صرف آواز کا ہے — آپ کی تصویر کسی گاہک کو نہیں جاتی۔
آپ کی معلومات محفوظشناختی تصویر صرف تصدیقی ٹیم دیکھتی ہے۔

آپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری

آن لائن نوکری کے نام پر دھوکے عام ہیں۔ یہ باتیں یاد رکھیں:

کارکن کبھی نہیں

  • رجسٹریشن، ٹریننگ یا کام کی کوئی فیس نہیں مانگتا
  • آپ کا PIN، پاس ورڈ یا OTP کوڈ نہیں مانگتا
  • واٹس ایپ پر پیسے بھیجنے کا نہیں کہتا
  • کسی اور کے نام کے اکاؤنٹ میں ادائیگی نہیں کرتا

کارکن ہمیشہ

  • ریٹ کام سے پہلے صاف لکھتا ہے
  • مسترد کام کی وجہ اور اپیل کا حق دیتا ہے
  • رقم صرف آپ کے اپنے نام کے والٹ میں بھیجتا ہے
  • آپ کی آواز کی نقل (کلوننگ) آپ کی الگ اجازت کے بغیر نہیں بناتا

کیسے پہچانیں کہ پیغام واقعی کارکن کا ہے؟

  1. ویب سائٹ صرف kaarkun.com — کوئی اور ملتی جلتی ویب سائٹ نہیں
  2. ای میل صرف @kaarkun.com سے
  3. ہم کبھی فون کر کے کوڈ، PIN یا فیس نہیں مانگتے
  4. رقم ہمیشہ آپ کے پینل میں نظر آتی ہے — کسی کے کہنے پر نہیں

کارکن کا عہد

  • ہم کبھی آپ سے پیسے نہیں لیں گے۔
  • ہم ریٹ ہمیشہ کام سے پہلے بتائیں گے۔
  • ہم ہر انکار کی وجہ بتائیں گے۔
  • ہم آپ کی آواز آپ کی اجازت کے بغیر نقل نہیں کریں گے۔
  • ہم ہر تین ماہ اپنی شفافیت رپورٹ شائع کریں گے: کتنے لوگ، کتنا کام، کتنی ادائیگی۔
— ٹیم کارکن

ایماندار کارکن کو کیا ملتا ہے

  • نئے پروجیکٹ سب سے پہلے
  • زیادہ ریٹ والے کام
  • ٹیم میں ریویو جیسے ذمہ داری کے کام
  • اگلے پروجیکٹس کے لیے ہماری سفارش

یہ کیا تو اکاؤنٹ بند

  • ایک سے زیادہ اکاؤنٹ، یا کسی اور کے شناختی کارڈ پر اکاؤنٹ
  • کسی اور کی آواز، ریکارڈ شدہ یا مشینی (سافٹ ویئر) آواز
  • VPN، پراکسی یا کوئی خودکار سافٹ ویئر

نتیجہ: اکاؤنٹ بند، دھوکے والی غیر ادا شدہ رقم ضبط، اور اس فون، کمپیوٹر، نیٹ ورک، نمبر اور شناختی کارڈ سے دوبارہ اکاؤنٹ نہیں بنے گا۔ ہر فیصلے پر اپیل کا حق ہے۔

کوئی کارکن کے نام پر فیس مانگے تو وہ دھوکہ ہے — ہمیں [email protected] پر بتائیں۔ سرکاری ویب سائٹ صرف kaarkun.com ہے۔

ہر ریکارڈنگ اصل لوگ سنتے ہیں

خودکار جانچ کے بعد ہماری ٹیم ہر ریکارڈنگ خود سنتی ہے۔ ایمانداری سے کیا گیا صاف کام منظور ہوتا ہے — کسی کی محنت ضائع نہیں ہوتی۔

0روپے فیسرجسٹریشن ہمیشہ مفت
3کاروباری دنعام جانچ کا وقت
300روپےکم از کم نکلوائی
کارکن کی ٹیم ریکارڈنگز کی جانچ کر رہی ہے

ہر دن نیا موقع

کارکن ایک دن کا کام نہیں — روز آئیں، روز کمائیں، اور آگے بڑھیں۔

روز 30 نئے کام

ہر دن زیادہ سے زیادہ 300 روپے — تاکہ زیادہ لوگوں کو موقع ملے۔

لیول بڑھائیں

10 منظور کام پر «فعال»، 50 کام اور 90٪ درستگی پر «بھروسہ مند کارکن» — نئے پروجیکٹ اور ریویو کا کام پہلے۔

دوست بلائیں، 50 روپے

دوست کی پہلی ادائیگی پر آپ کو بونس (زیادہ سے زیادہ 10 دوست)۔

سیکھیں اور بچیں

بلاگ میں دھوکے سے بچاؤ، ریکارڈنگ اور ادائیگی کی گائیڈز۔
LIVE

لائیو شفافیت

یہ اعداد براہِ راست کارکن کے ڈیٹا بیس سے آتے ہیں اور خود بخود بدلتے ہیں۔ ٹیسٹ اور بند اکاؤنٹ شامل نہیں۔ کسی کارکن کا نام یا نمبر کبھی نہیں دکھایا جاتا — صرف ضلع۔

—رجسٹرڈ کارکن
—اس ہفتے کام کیا
—منظور شدہ ریکارڈنگز— گھنٹے کی منظور شدہ آواز
—کل ادائیگی (روپے)— ادائیگیاں

تازہ ادائیگیاں

  • لوڈ ہو رہا ہے…

سب سے زیادہ کمانے والے کارکن

  • لوڈ ہو رہا ہے…

آخری اپڈیٹ: —

ایک خاتون اپنے خاندان کے ساتھ موبائل پر منظور شدہ ادائیگی دیکھ کر مسکرا رہی ہیں

ادائیگی کیسے ملتی ہے؟

  1. شناختی کارڈ، کارکن اکاؤنٹ اور JazzCash / Easypaisa / SadaPay / NayaPay / بینک — تینوں پر ایک ہی نام
  2. کام منظور ہوتے ہی رقم پینل میں — 3 دن ہولڈ کے بعد نکلوانے کے لیے تیار
  3. 300 روپے ہونے پر نکلوانے کی درخواست — اپنے خفیہ PIN سے
  4. رقم صرف آپ کے اپنے نام کے JazzCash، Easypaisa یا بینک اکاؤنٹ میں

ہر زبان کی قدر

پاکستان کی ہر زبان میں کام کھلا ہے۔ سوال اردو میں آتا ہے، اور آپ جواب اپنی مادری زبان میں بولتے ہیں — پشتو، سندھی، بلوچی، ہندکو، کشمیری، شینا یا کوئی بھی۔ اردو، سرائیکی اور پنجابی والوں کے لیے جملے پڑھنے کا کام بھی ہے۔

اردوسرائیکیپنجابیپشتوسندھیبلوچیہندکوبراہویکشمیریشینابلتیکھوارپوٹھواریگوجریاور ہر علاقائی زبان
نیا کام

نئے پروجیکٹ آتے رہتے ہیں

کارکن پر وقتاً فوقتاً نئے کام اور پروجیکٹ کھلتے ہیں۔ جو کارکن پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اور اچھا کام کرتے ہیں، انہیں نیا کام سب سے پہلے ملتا ہے۔ اپنا پینل اور یہ صفحہ دیکھتے رہیں۔

آواز کا کام

ابھی کھلا ہے

ٹائپنگ اور تحریر

جلد آ رہا ہے

ترجمہ

جلد آ رہا ہے

ریکارڈنگ کی جانچ

جلد آ رہا ہے
آنے والے پروجیکٹ دیکھیں

عام سوالات

مدد چاہیے؟

رجسٹریشن یا کام میں کوئی مشکل ہو تو ہمیں لکھیں:

[email protected]
نام ایک جیسا کیوں ہونا ضروری ہے؟

تاکہ آپ کی رقم صرف آپ تک پہنچے۔ شناختی کارڈ، کارکن اکاؤنٹ اور ادائیگی والے اکاؤنٹ پر نام ایک ہو تو کوئی دوسرا آپ کے نام پر رقم نہیں نکلوا سکتا۔ کسی اور (بھائی، شوہر، دوست) کے اکاؤنٹ میں ادائیگی نہیں ہوتی۔

میری زبان پشتو / سندھی / بلوچی ہے، کیا کام ملے گا؟

جی ہاں۔ سوال اردو میں آتا ہے اور آپ جواب اپنی زبان میں بولتے ہیں۔ ہر زبان کی قدر ہے۔

کیا کوئی فیس ہے؟

نہیں۔ رجسٹریشن اور کام ہمیشہ مفت ہیں۔ کوئی فیس مانگے تو وہ کارکن نہیں۔

مجھے پڑھنا کم آتا ہے، کیا میں کام کر سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں۔ بہت سے کام سوال سن کر جواب بولنے کے ہیں۔ ہر قدم کے ساتھ «سنیں» کا بٹن ہے، اور گھر کا کوئی فرد رجسٹریشن میں مدد کر سکتا ہے۔

کتنا کما سکتے ہیں؟

ہر منظور شدہ کام کے 10 روپے۔ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 30 کام کیے جا سکتے ہیں، یعنی روزانہ 300 روپے تک، جس میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک شخص کل 100 کام (1,000 روپے تک) کر سکتا ہے۔ صرف منظور شدہ کام کی ادائیگی ہوتی ہے، اس لیے یہ زیادہ سے زیادہ حد ہے، وعدہ نہیں۔

رقم کب اور کیسے ملے گی؟

کام منظور ہونے کے بعد ہر کام کی رقم 3 دن ہولڈ میں رہتی ہے، پھر نکلوانے کے لیے دستیاب ہو جاتی ہے۔ 300 روپے دستیاب ہونے پر اپنے نام کے JazzCash، Easypaisa، SadaPay، NayaPay یا بینک اکاؤنٹ میں نکلوائیں — جب چاہیں، یا مہینے میں ایک بار اکٹھی۔ پینل میں ہر ریکارڈنگ کی حالت (جانچ میں، منظور، مسترد اور وجہ) اور آپ کی درخواست کا ہر قدم نظر آتا ہے۔

کیا میری آواز کا غلط استعمال ہوگا؟

ریکارڈنگز آواز سمجھنے والی ٹیکنالوجی بنانے کے لیے، آپ کے نام اور نمبر کے بغیر استعمال ہوتی ہیں۔ آپ کی آواز کی نقل آپ کی الگ تحریری اجازت کے بغیر کبھی نہیں بنتی۔

جگہیں محدود کیوں ہیں؟

پہلے مرحلے میں ہم 500 لوگوں کے ساتھ شروع کر رہے ہیں تاکہ ہر ایک کا کام وقت پر جانچا جائے۔ جگہ بھر جائے تو آپ کا نام انتظار کی فہرست میں آ جائے گا اور باری آنے پر اطلاع ملے گی۔

آج ہی شروع کریں

پہلے مرحلے میں محدود جگہیں ہیں۔ جگہ بھر جائے تو آپ کا نام انتظار کی فہرست میں محفوظ ہو جائے گا۔

مفت رجسٹر کریں
مفت رجسٹر کریں